ابنا: آج صبح مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی کی سرحد میں واقع ایک چیک پوسٹ کے قریب صہیونی فوجیوں کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا- رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا- صہیونی فوجیوں نے گذشتہ روز فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو غزہ کے مشرقی علاقوں میں شہید کیا تھا- ...../169
5 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362719
مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی کے سرحدی علاقے کے قریب آج ہونیوالے بم دھماکے میں ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا-